• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عرب ممالک سےاسرائیل کے دوستانہ تعلقات کیلئےامریکا کی کوششیں تیز

جمعہ 06-12-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
عرب ممالک سےاسرائیل کے دوستانہ تعلقات کیلئےامریکا کی کوششیں تیز
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر نے واشنگٹن میں عرب ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات کی اوران کے سامنے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام اور تل ابیب کے ساتھ عدم جنگ کا معاہدہ کرنے کی تجویز پیش کی۔

قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 13 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ امریکا اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کےقیام کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں کوششیں تیز کردی ہیں، امریکا عرب ملکوں اور اسرائیل کے درمیان ‘عدم جنگ’ کے معاہدے کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

نشریاتی ادارے نے مزیدانکشا ف کیا ہےکہ  امریکا نے متحدہ عرب امارات، بحرین، سلطنت عمان سعودی عرب  ،  تیونس اور مراکش سے رابطے کیے ہیں جس میں  ابتدائی مرحلے میں امریکا عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان’عدم جنگ’ کے معاہدے کرانے کی کوشش کررہا ہے۔

اس کے بعد اگلے مرحلے میں تل ابیب کے خطے کے تمام عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی کوشش کی جائے گی۔

ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر ویکٹوریا کوٹز نے واشنگٹن میں عرب ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات کی اوران کے سامنے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام اور تل ابیب کے ساتھ عدم جنگ کا معاہدہ کرنے کی تجویز پیش کی۔عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق عرب سفیروں نے امریکی عہدیدار کو یقین دلایا کہ وہ اپنی حکومتوں سے صلاح مشورہ کرکے اس تجویز پر جلد ہی جواب دیں گے۔

Tags: اسرائیلعرب ممالکقابض ریاستویکٹوریا کوٹز
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.