(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی فوج کی مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیاں جاری ، تازہ چھاپوں میں 9 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
قابض اسرائیلی فورسز نے جنین اور الخلیل سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی اور چھاپہ مارکارروئیوں کے دوران آج 9 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کیلئے حراستی مراکز منتقل کردیا ۔
واضح رہے کہ جنین اور رام اللہ سمیت بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کے اس اقدام کے خلاف روزانہ کی بنیادپر جھڑپیں ہورہی ہیں جس میں متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں ۔