(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے مظالم کے باوجود بڑھتی ہوئی مزاحمت نے صیہونی ریاست کو بوکھلاہٹ شکار کردیا ہے، صیہونی فوج کے چھاپا مار کارروائیوں میں نمایا اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے، صیہونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ سے تین فلسطینیوں کو اغواء کرلیا
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج نے گزشتہ روز جمعرات کی شام مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمالی علاقے "کوبر” کے مقام پر چھاپہ مارا اور گھروں میں گھس کر روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے بعد قابض فوج نے تین سگے بھائیوں قسم، نسیم اور اصیل البرغوثی کو اغواء کرنےکے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔قابض فوج نے جمعرات کی صبح اسی علاقے سے ایک دوسرے فلسطینی شہری عباد وجدی البرغوثی کو حراست میں لے لیا تھا۔