(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کا الخلیل کے قصبے پر دھاومتعدد فلسطینی گھروں کی مسماری کی تیاری، مزاحمت کرنے پر چار فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔
گزشتہ روز صیہونی فوج کی بھاری نفری نے مقبوضہ فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل کے نواحی قصبے واران پر دھماوا بولا ، 40 سے زائد صیہونی فوجیوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا ، اس دوران بعض فلسطینی گھروں سے رہائشیوں کو باہر نکال کر تصاویر اور ان کی پیمائش کی ۔
صیہونی فوج نے جن گھروں کی تصاویر اور پیمائش کی ان میں اکثر گھر ان فلسطینیوں کے ہیں جو کئی بار انتظامی قید کاٹ چکے ہیں ،
فلسطینی مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے انتظامی قید کاٹنے والے اسیران احمد العصافرہ اور مومن اور الزھور کے گھر وں کی بھی تصاویر بنائیں جبکہ پیمائش اور نقشہ بنانے سے پہلے گھر کے تمام مکینوں کو باہر نکال دیا۔
صیہونی فوج نے اکثر مکینوں کو تفتش کیلئے بھی طلب کیا جبکہ مزاحمت کرنے والے چار فلسطینیوں کو بھی گرفتار کرلیا ۔