(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندان میں قید کینسر کےمریض معمر فلسطینی قیدی کی سرجری کردی گئی تاہم صیہونی جیل حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادراے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی زندان میں میں قید کینسر کے شکار فلسطینی موفق عروق کو صہیونی ریاست کے’برزلائے’اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انھیں بستر پر بھی زنجیروں میں جکڑکر رکھا گیا۔
موفق عروق کو 14 روز قن؛ معدے اور جگر کے کینسر کے باعث حالت تشویشناک ہونے کے باعث ‘برزلائے’اسپتال منتقل کیا گیا جہاں گزشتہ روز ان کی سرجری کی گئی جہاں ان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ موفق عروق کو رواں سال معدے اور جگر میں کینسر کی تشخیص کی گئی تھی تاہم اس سنگین بیماری کے باوجود صیہونی جیل حکام کی جانب سے ان کی علاج معالجے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ڈاکٹروں نے ان کو کیمیائی علاج کی تجویز دی گئی تھی مگر قابض فوج نے اس کی تجویز پرعمل درآمد نہیں کیا، جس ک باعث ان کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ موفق عروق کو اسرائیلی فوج نے الناصر شہر کے علاقے یافہ سے 2003ء میں حراست میں لیا گیا تھا اور انھیں 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔