(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجی ٹینکوں نے آج غزہ میں بمباری کرتےہوئے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے جواب میں کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق قابض صیہونی فوج نے آج دوپہر دو اور تین بجے کے درمیان مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر "غزہ” کےجنوبی شہر خان یونس میں کم سے کم چھ مقامات پر بمباری کی، فی الحال بمباری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی لیکن عمارات کو نقصان کی اطلاعات ہیں۔
صیہونی ریاست کے عبرانی زبان کے معروف اخبار "معاریف” میں شائع صیہونی فوج کے بیان کے مطابق غزہ کے سرحدی علاقے سے اسرائیلی فوج کی گشتی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی، حملے میں کسی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا لیکن جوابی کارروائی میں مزاحمت کاروں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔