(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں قابض ریاست کے خلاف برسرپیکار اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر اہلیہ سمیت شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح مشرقی غزہ کی ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ اسلامی جہاد کی جانب سے جاری بیان میں صیہونی بمباری میں تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس کے اہم کمانڈر 42 سالہ بہاء سلیم ابو عطاء اور ان کی اہلیہ کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے ۔
اسلامی جہاد کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بزدل قابض فوج نےمجاھد اور بہادر کمانڈر کو شہید کرکے اپنی تباہی کو دعوت دی ہے۔ شہید کا خون رائے گاں نہیں جائے گا بلکہ دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء کا پاکیزہ خون قابض صہیونیوں کو اس ملک سے نکال جلد باہر کرنے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بہاء سلیم ابو عطاء ایک خطرناک کمانڈر تھا جس کے خلاف ہونے والے آپریشن کو منظوری اسرائیلی وزیراعظم سے لی گئی تھی
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے کے خلاف متعدد خطرناک حملوں کے ذمہ دار سمجھے جاتے تھے جو اسرائیلی فوج کے حواسوں پر سوار تھے صیہونی فوج کی جانب سے ان کو ٹائم بم قرار دیا گیا تھا ۔