(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج کا ضلع سلوان کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اور فلسطینی راہ گیروں پر بلا جواز جرمانے عائد کئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع سلوان کے داخلی اور خارجی راستوں جن میں عین ال لوزہ ، وادی ہلواہ اور وادی الربابہ شامل تھے ان کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فلسطینی راہ گیروں کی شناختی پریڈ کی اور گاڑیوں کی تلاشی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا ۔
داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس دوران صیہونی فوج نے فلسطینی شہریوں پر بلا جواز جرمانے عائد بھی کئے ۔