(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسین پر قابض صہیونی فوج نے پناہ گزین کیمپ پردھاوا بولا اور گھرگھر تلاشی کے دوران مکینوں کو ذدوکوب کیا جس کے بعد فلسطینیوں کی قابض فوج سے جھڑپوں میں دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں صیہونی فوج نے بیت لحم کے جنوب میں واقع پناہ گزین کیمپ الدھیشہ پردھاوا بولا اور روایتی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے گھرگھرتلاشی کے نام پر گھروں میں لوٹ مار کی مکینوں کو ذدوکوب کیا اور 33 سالہ سامی الجعفری کو انکے گھرسےاغوا کیا۔
صیہونی افواج کی ریاستی دہشتگردی کےخلاف فلسطینی حریت پسندوں نے مزاحمت کی جس پر صیہونی افوج نے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ٹانگوں پر گولیاں لگنے سے دو فلسطینی زخمی ہوئے۔اسی دوران قابض صہیونی فوج نے بیت لحم کے مشرق میں فلسطینی نوجوان خلیل العمور کو اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔