(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ میں معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار وفا مھداوی اپنے بیٹے اشرف نعالوہ کی شہادت کے بعد سے قابض صیہونی فوجی زندان میں قید ہیں۔
اسرائیل کی ایک فوجی عدالت ‘عوفر’ کی طرف سے کل منگل کےروز بتایا گیا ہے کہ شہید فلسطینی مزاحمت کار اشرف نعالوہ کی 56 سالہ والدہ وفاء مھداوی کو 19 مارچ کو رہا کیا جائے گا، اسرائیل کی فوجی عدالت کی طرف سے وفاء مھداوی کو 40 ہزار شیکل جرمانہ کیا گیا ہے، وہ اپنے بیٹے اشرف نعالوہ کی شہادت کے بعد سے اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔ قابض فوج نے وفاء مھداوی، اس کے شوہر اور متعدد دیگر بیٹوں کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔اسرائیلی عدالت کی طرف سے الزام عاید کیا گیا ہے کہ وفاء مھداوی نے اپنے بیٹے اشرف نعالوہ کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی ایک کارروائی میں معاونت کی تھی۔
وضح رہے کہ وفاء مہداوی کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ برس غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم شویکہ کے مقام سےسرائیلی فوجیوں پر قاتلانہ حملے میں معاونت کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔