(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے چھاپہ مارکارروائیوں میں کم سے کم چھ فلسطینی باشندوں کو اغواء کرلیا ان میں بعض انتظامی حراست کے تحت اپنی بغیرجرم کے اپنی سزائیں کاٹ کر آئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے علاقے العیساویہ ضلع اور راس العامود کےر ہائشی فلسطینیوں کے گھروں میں چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کیا اور روایتی لوٹ مار کے بعد کم سے کم 6 فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے اغواء کرلیا۔
راس العامود سے اغواء کئے گئے دو جونوانوں کی شناخت امیر محمود جو حالیہ ہی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے صیہونی زندانوں میں قید کاٹ کر رہا ہوا تھا جبکہ دوسرے کی شناخت محمد ابو ناب کے ناموں سے ہوئی۔
مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب مشرق میں تکوا میں قابض صہیونی فوج نے 22 سالہ نوجونوان موسیٰ العمور کو اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔الخلیل میں قابض صہیونی فوج نے بیت عوا قصبے پر ہلہ بولا اور چھاپوں کے دوران الحروب خاندان سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ا