(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی بغیر اجازت گھر تعمیر کرنے کا الزام عائد کرکے فلسطینیوں کے گھر اور املاک مسمار کردی، اشتعال انگیز اقدام پر فلسطینیوں کی صیہونی فوج کےساتھ جھڑپیں، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی مغربی شہر "بیت لحم” کے قصبے الولجة ، "عین جویزا” اور "خالت الحور” میں بلڈوزرکے ساتھ داخل ہوئی اور”مصطفیٰ عابد” کی ملکیت دو منزلہ عمارت کو مسمار کردیا جبکہ دوسری جانب حلیمہ اسمعیل العرج کی ملکیت زرعی زمین پر تعمیر دو یونٹس کو بھی منہدم کریا۔ اسرائیلی فوج کے اس غیر قانونی غیر انسانی اقدام پر فلسطینیوں نے مزاحمت کی، صیہونی فوج کے خلاف نعرے بازی اور پتھراؤ کیا۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 20 روز کے دوران بیت لحم کے قصبے الولجة میں کم سے کم 180 فلسطینیوں کی املاک اور مکانات کو تباہ کیا گیا ہے جبکہ صیہونی فوج نے عین الجویزا کی مختلف سڑکوں کو بھی تباہ کردیا۔