(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے وادی اردن میں فلسطینیوں کے پانی کے ذخیروں کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد اب دوسرے علاقوں سے حاصل کئے گئے پانی کے ٹینکر زکو بھی ضبط کرلیا۔
صیہونی ریاست کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے گھروں کو مسمار کرنے رہائیشوں کو اغواء کرنے اور انتظامی قید کے نام پر خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بعد بھی جب صیہونی ریاست اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوپارہی تو اب مظالم کے نئے طریقوں کو اختیار کیا جارہا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے پانی کے ذخیروں کواپنے قبضے میں لینے کے بعد دیگر علاقوں سے حاصل کئے گئے پانی کے ٹینکرز کو بھی ضبط کرلیا ہے جس کے بعد وادی اردن میں فلسطینیوں کی ذرعی زمین تباہی کےدہانے پر پہنچ گئی ہے۔
علاقے کے مقامی رہنما حشام بدران کا کہنا ہے ہمارے کنووں پر پہلے ہی صیہونی افواج نے قبضہ کیا ہوا ہے اور ہمیں پنے ہی کنووں سے پانی حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے اور اب پانی کے حصول کے دیگر ذرائع کو بھی اپنے قبضے میں لینا بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ، اس اسرائیلی ظالمانہ اقدام سے وادی میں موجود ہزاروں ایکڑ ذرعی زمین تباہی کا شکار ہورہی ہے ۔
صیہونی ریاست کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کوان کے گھروں سے بے دخل کرنے گھروں کو مسمار کرنے رہائیشوں کو اغواء کرنے اور انتظامی قید کے نام پر خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بعد بھی جب صیہونی ریاست اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوپارہی تو اب مظالم کے نئے طریقوں کو اختیار کیا جارہا ہے ۔