(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے قلندیہ میں فلسطینی شہید علی خلیفہ کے مکان کو مسمار کردیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے قلندیہ میں پناہ گزین کیمپ پر بلڈوزرکے ہمراہ دھاوا بولا اور بغیر کسی اطلاع اور نوٹس کے قلندیہ چوکی کے قریب رام اللہ یروشلم اسٹریٹ پر واقع فلسطینی شہید علی خلیفہ کے تین مزلہ مکان کو مسمار کردیا ۔
اس موقع پر صیہونی فوج نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جبکہ میڈیا کے نمائندوں پر بھی تشدد کیا ۔مکان کی مسماری کے دوران صیہونی فوج کی بڑی تعداد نے پناہ گزین کیمپ میں سرچ آپریشن کیا اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔واضح رہے کہ صیہونی فوج نے علی حسن خلیفہ کو اگست 2011 میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا ۔