(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رات بھر صیہونی فوج کی بیت المقدس کے مخِتلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیاں جاری ، بیس سالہ نوجوان سمیت متعدد فلسطینی گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر ابو دیس میں 20 سالہ یوسف احمد عریقات کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کو گھر سے گرفتارکرکے لے گئے ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے رات گئے بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہے جس میں خواتین اور بزرگوں سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔
