(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج کے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیسویہ میں متعدد مقامات پر چھاپے، فلسطینیوں کے آبائی گھروں کی مسماری کے احکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی فوج ، پولیس کے ساتھ القدس بلدیہ کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور مشرقی بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے رہائشی مکانات، دکانیں اور دیگراملاک کو غیرقانونی قراردے کران کو گرانے کے احکامات جاری کیئے ہیں ، مقامی فلسطینیوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جن مکانات کو گرانے کے احکامات دیئے ہیں ان میں سے اکثر قدیم ہیں ، آبائی طور پر اس میں رہائش پزیر ہیں جبکہ ان میں سے بعض ہیں جو تقریبا 10 سے 12 سال پہلے تعمیر کیے گئے اور وہ بھی غیر قانونی نہیں ہیں۔
اسرائیلی پولیس کی معیت میں القدس بلدیہ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے چھاپہ مارا اور فلسطینیوں کو گھروں اور دکانوں کو خالی کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ العیساویہ قصبہ گذشتہ کئی ماہ سے کشیدگی کا مرکز ہے اور اسرائیلی فوج اورپولیس کی بھاری نفری نے مقامی باشندوں کے مکانات کی مسماری کے ساتھ ان پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔
