(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) "مقبوضہ بیت المقدس” کے قصبے بلاطہ سے صیہونی فوج نے تین فلسطینی نوجوانوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا جبکہ 5 کو گرفتارکرلیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کےمطابق گزشتہ رات صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقد س کے قصبے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں گھرگھر تلاشی کے دوران روایتی لوٹ مار اورتوڑپھوڑ کرتے ہوئے 5 فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔
چادراور چاردیواری کے تقدس کی پامالی اوراسرائیلی دہشتگردی کےخلاف فلسطینیوں نے مزاحمت کی اور صیہونی فوج پر پتھراؤ کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے صیہونی فوج نے آنسوگیس کا استعمال کیا جبکہ صیہونی فوج کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے 3 فلسطینی نوجوانوں کو اغواء بھی کرلیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ بلاطہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کے خلاف منظم مزاحتمی کارروائیوں میں ملوث شرپسندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے البتہ بیان میں تین فلسطینیوں کے اغواء کا کوئی زکر نہیں کیا گیا ۔