(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی خاتون کو تفتیش کیلئے طلب کیا تھا ،دوران تفتیش خاتون کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کریاگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے "بیت دقہ ” کی رہائشی 30 سالہ ذکیہ علی حسنین کو تفتیش کیلئے قریبی حراستی مرکز میں حاضرہونے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم جیسے ہی خاتون تفتیش کیلئے حراستی مرکزپہنچیں انھیں گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ذکیہ علی حسنین کے شوہر کو چند ماہ قبل صیہونی فوج نے گھر میں گھس کر اغواء کیا تھا اور تشدد کے بعد انتظامی حراست کے تحت قید کیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی اقدامات میں بہت تیزی آگئی ہے ،گھروں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ رہائشوں کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت سالوں قید رکھنا معمول بنتا جارہا ہے جس کی بنیادی وجہ فلسطینیوں کو اس خطے سے بے دخل کرنا ہے ۔