(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی سرحدی حکام نے غزہ کے تاجر کو مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوتے ہوئے تمام سفری دستاویز ات ہونے کے باوجود اغواء کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی سرحدی حکام نے گزشتہ شام غزہ کے شمالی علاقے بیت ھانون (ایریز) بارڈر سے مقبوضہ فلسطین جانے والےغزہ کے علاقے رفاح کے رہائشی 44 سالہ فلسطینی تاجر موسید عقیبہ کو اغواء کرلیا ہے ۔
موسید عقیبہ کے گھرانے کا کہنا ہے موسید عقیبہ نے اسرائیلی حکام کو مقبوضہ بیت المقدس تجارتی غرض سے جانے کیلئے تحریری درخواست دی تھی اس کی منظوری کے بعد سفر کیا تھا اس کے باوجود ان کا اغواء تشویشناک ہے ۔
واضح رہے کہ غزہ کے اکثر رہائشی علاج معالجے اور تجارتی مقاصد کے تحت بیت ھانون گزرگاہ سے مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہوتے ہیں اور رواں ماہ صیہونی حکام نے غزہ سے تعلق رکھنے والے تین شہریوں کو بیت ھانون گزرگاہ سے اغواء کیا ہے ۔