(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے زیتون کی کٹائی میں مصروف فلسطینی کسانوں کو ان کے باغات سے بے دخل کرتے ہوئے زیتون کی تیار فصل اپنے قبضے میں لے لی۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے جنوبی قصبے "بورین”میں صیہونی فوج کی قائم کردہ غیر قانونی "حوارہ ” چیک پوسٹ پر متعین صیہونی فوج نے زیتون کی تیار فصل کی کٹائی کرنے والے فلسطینیوں کو ان کے باغات سے جبری طور پر بے دخل کرتے ہوئے ان کی تیار فصل کو ضبط کرلیا جس کی مالیت ہزاروں شیکل ہے ۔
واضح رہے کہ زیتون کی فصل کی کٹائی کا وقت آتے ہیں صیہونی فوج اور غیر قانونی شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر اور ان کی املاک حملوں اور پھلوحں کی چوریوں میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے