• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

صیہونی فوج نےرواں سال 70 فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا

پیر 08-07-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج نےرواں سال 70 فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا
0
SHARES
4
VIEWS
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض اسرائیلی افواج کی شرپسندی اور ظالمانہ کارروائیوں سے جہاں فلسطینی نوجوان ،بچے اور بزرگ محفوظ نہیں ہیں وہاں ان کی فرعونیت اورشرانگیزی سے فلسطینی خواتین بھی شدید متاثر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹڈی سینٹر برائے فلسطینی اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں افسوسناک اعداد و شمار کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں اسرائیلی فوج نے چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 70 فلسطینی خواتین کو گرفتارکیا۔
فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے کا کہنا تھا کہ فلسطینی خواتین قابض صہیونی فوج کی انتقامی کارروائیوں کا آسان ہدف ہیں۔
قابض فوج بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہرعمراور ہرطبقے کی خواتین کو حراست میں لیتی اور انہیں عقوبت خانوں میں قید رکھتی ہے۔ حتیٰ کہ کم سن بچیاں، بیمار اور زخمی خواتین بھی صہیونی فوج کے نشانہ انتقام سے محفوظ نہیں۔
فلسطینی خواتین کے خلاف صیہونی مظالم برپا کیے جانے کی کئی وجوہات ہیں،سب سے بڑی وجہ فلسطینی خواتین کا جدوجہد آزادی میں اپنے مردوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے۔
فلسطینی خواتین نے سوشل میڈیا کے محاذ پر صہیونی ریاست کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں۔ صہیونی حکام ان کے سامنے بے بس ہو جاتے ہیں تو انکو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال حراست میں لی گئی 70 خواتین میں سے 60 کو رہا کیا گیا جبکہ 39 فلسطینی خواتین اسرائیلی زندانوں میں‌ بدستور پابند سلاسل ہیں۔
ان میں سے 30 کو انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ زیرحراست فلسطینی خواتین میں 71 سالہ الحاجہ فوزیہ مراعبہ بھی شامل ہیں جو ذیابیطس کی مریضہ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ کم بچیوں میں 16 سالہ ولاء اکرم غیث ہیں۔ دونوں کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے حراست میں لیا گیا

Tags: 70 فلسطینی خواتین کو گرفتارکیااسٹڈی سینٹر برائے فلسطینی اسیراناسرائیلی زندانوں میں‌ بدستور پابند سلاسل ہیںترجمان ریاض الاشقرصیہونی فوج نےرواں سال 70 فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.