(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک میں مداخلت کرنے پرشروع ہونے والی جھڑپوں میں ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کے شیل سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں کو صیہونی فوج نے گرفتار کرلیا۔
جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب "مقبوضہ بیت المقدس” کے شہر "أريحا” کے پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوج نے دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی املاک میں تلاشی کے نام پر توڑپھوڑاورلوٹ مار کی۔
صیہونی فوج کے اشتعال انگیز اقدام پر سیکڑوں فلسطینی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی فو ج پر پتھراؤ کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے صیہونی فوج نے ربڑکی گولیاں اور آنسوں گیس کے شیل فائر کیئے جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ صیہونی فوج نے درجنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔