(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض اسرائیلی فوج کا بیت المقدس کے شہرجنین پردھاوا مزاحمت پر صیہونی فوج نے آنسو گیس اور فائرنگ کر دی جس سے کم سے کم 10 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں صیہونی فوج نے گھرگھرتلاشی کا عمل شروع کیا اور روایتی لوٹ مار اوررہائشیوں پرتشدد کیا جس پرفلسطینوں نے مزاحمت کی، مشتعل مزاحمت کاروں کو منتشر کرنے کیلئے اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کے شیل فائرکیئے جس کے جواب میں فلسطینیوں نے پتھراؤ کیا، فلسطینیوں کی جانب سے پتھراؤ پر اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سے کم سے کم 10 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ مظاہرین کے پتھراؤ سے چہرے پر پتھرلگنےسے 2 اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگئے۔
بعد میں اسرائیلی فوج نے پتھراؤ کے الزام میں متعدد فلسطینیوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جن میں زیادہ تعداد 14 سے 25 سال کے نوجوانوں کی ہے