(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست کی فوجی عدالت نے صیہونی فوج کے خلاف مزاحتمی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں فلسطینی رہنما کو 21 سال 8 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر منتصر سمور نے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی فوج کے مظالم کے خلاف برسرپیکار مزاحتمی تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس سے تعلق رکھنے والے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن کےرہائشی 39 سالہ امین ھاشم کمیل صیہونی زندان میں قید کے نو سال گزارنے کے بعد دسویں سال میں داخل ہوگئے ہیں ۔
صیہونی فوج نے امین ھاشم کمیل کو 2011 میں مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے سے گرفتارکیا تھا ، صیہونی فوجی عدالت نے امین ھاشم کمیل کو قابض ریاست کے خلاف مزاحتمی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 21 سال 8 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اس دوران اس کو اس کے کیل سمیت اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اجازت نہیں تھی یہاں تک کے قید کے دوران اس کے والد کے انتقال کی خبر بھی نہیں دی گئی تھی ۔