(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے زیتون کے باغات پر حملے میں درجنوں درختوں کو جلا کر دباہ کردیا جبکہ سیکڑوں من تیار زیتون کو ضائع کردیئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی آباد کاروں کے گروپ نے اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں شمال مغربی نابلس کے گاؤں سبسطیہ میں فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر حملہ کر کے زیتون کے متعدد درختوں کو نذر آتش کردیا ہےجبکہ سیکڑوں من تیار زیتون کو بھی تباہ کردیا ۔
فلسطنیوں کے گھروں اور فصلوں پر صیہونی آبادکاروں کے حملے ایسے وقت میں جاری ہیں جب صیہونی حکومت نئی کالونی کی تعمیر کی غرض سے فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ اراضی ہتھیانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دسمبر دوہزار سولہ میں قرار داد دو ہزار تین سو چونتیس پاس کر کے فلسطینی علاقوں میں نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن اسرائیل کی ناجائز حکومت امریکہ کی حمایت سے اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔