(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)نیتن یاہو نے کہا: اسرائیل بحرین کی اقتصادی کانفرنس میں حصہ لے گا اور یہ کانفرنس ہمارے لیے بہتر ثابت ہو گی۔
روزنامہ قدس کے مطابق، صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ بحرین کانفرنس میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا: اسرائیل بحرین کی اقتصادی کانفرنس میں حصہ لے گا اور یہ کانفرنس ہمارے لیے بہتر ثابت ہو گی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے عرب رہنماؤں کے ساتھ اپنے ٹیلیفونی روابط کی خبر دیتے ہوئے کہا: خفیہ یا آشکارا بہت سارے عرب رہنما ہم سے ٹیلیفون پر رابطے میں رہتے ہیں۔
نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے حال میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ایک امریکی عہدہ دار نے آکسیوس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا تھا کہ تل ابیب کو منامہ کانفرنس میں دعوت نہیں دی گئی ہے۔