(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض فورسز کے ہاتھوں گرفتار فلسطینیوں میں کثیر تعداد اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال قابض صیہونی فورسز نے مقبوضہ فلسطین میں بیت المقدس اور محصور شہر غزہ سمیت دیگر علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے کم سے کم دوہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ، گرفتار کئے جانے والوں میں کثیر تعداد بچوں کی ہے جن کی عمریں اٹھارہ سال سے بھی کم ہیں ۔
رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال کے ابتدائی تین ماہ میں گرفتاریوں کی رفتار تیز رہی اس کے بعد گرفتاریاں کم ہوئیں تاہم سب سے زیادہ گرفتاریاں گذشہ دوماہ میں غزہ پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے دوران اور باب العامود میں ہونے والی تحریک کے دوران کی گئیں۔
گرفتار فلسطینیوں میں بڑی تعداد بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینیوں کی ہیں جبکہ ان میں سے بعض کو پچیس سال سے زائد کی سزا سنائی گئی ہے ۔