(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)رات گئے قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں چھاپے مارے اور گھروںمیں توڑپھوڑ لوٹ مارکے بعد دوفلسطینیوں کو اغواء کرلیا جبکہ ایک صحافی کو 72 گھنٹوں میں اپنےبیٹے کو اسرائیلی فوج کے حوالے کرنےکا حکم بھی دیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تین بجے صیہونی فوج نے بیت المقدس کے شہر جنین میں چھاپہ مار کارروائیاں کی اس دوران روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی ، صیہونی فوج نے صحافی فؤاد آغربیہ سمیت مروان ہاشی کو گھروں میں گھس کر اغواء کرلیا۔
صیہونی فوج نے صحافی فواد آغربیہ کو اپنے بیٹے ماجدی کو 72 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں واقع قصبہ سور بہار میں ایک شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اور وہاں موجود شادی پر تشدد کیا ۔