(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)رات گئے قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں چھاپے مارے اور گھروںمیں توڑپھوڑ لوٹ مارکے بعد دوخواتین سماجی کارکنان سمیت 5 فلسطینیوں کو اغواء کرلیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تین بجے صیہونی فوج نے بیت المقدس کے شہر جنین میں چھاپہ مار کارروائیاں کی اس دوران روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی، صیہونی فوج نے غیر سرکاری سماجی تنظیم "وی آر ناٹ نمبر "سے تعلق رکھنے والی دو سماجی کارکنان ھبیہ الشراق اور لبنیٰ الشاد سمیت 5فلسطینی باشندوں کو گھروں میں گھس کر اغواء کرلیا۔
صیہونی فوج نے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار تمام افراد اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحتمی کارروائیوں میں مطلوب تھے، واضح رہے کہ اغواء کنندگان میں سے دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جو گزشتہ پانچ سالوں سے سعودیہ عرب میں مقیم تھے۔