(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مارکارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران صیہونی فوج نے تقریبا50 فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔
فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ رات "مقبوضہ بیت المقدس” کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران صیہونی فوج پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں 50 کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے "بیت المقدس” کے شہر "تلکرم” میں چھاپہ مار کارروائی کی جس کے جواب میں فلسطینیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی ، چادر اور چار دیواری کا تقد س پامال کرنے کے خلاف فلسطینی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی فوج پر پتھراؤ کیا ۔
صیہونی فوج پر پتھراؤ کے الزام میں فوج نے 32 فلسطینوں کو گرفتا رکیا جبکہ دیگر کو چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ، صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے زیر استعمال گاڑیاں بھی ضبط کرلیں جبکہ گھروں میں روایتی لوٹ ماراور توڑپھوڑکے ساتھ ریائشیوں کو ذدوکوب کیا ۔