(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں شرپسند یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملوں میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی جبکہ متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑدیئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے مغرب میں آباد غیر قانونی یہودی بستی "ھومش” کے سیکڑوں شرپسند یہودی آبادکاروں نے سیلتہ الظہر اور البرقع قصبیوں کے درمیان کی سڑکوں پر جمع ہو کر فلسطینی آبادی سے گزرنے والی ہر گاڑی پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوا جبکہ متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔
واضح رہے کہ شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں املاک اور باغات میں روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری ہیں جبکہ دو روز پیشتر یہودی آبادکاروں نے صیہونی فوج کی سرپرستی میں فلسطینی کسانوں کے باغات کو جلاڈالااور سیکڑوں من زیتون کو ضائع اور چوری کرلیا تھا ۔