(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مصر کی ثالثی سے اسرائیلی اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی فضائیہ نے رات گئے غزہ کے مختلف علاقوںمیں بمباری جاری رکھی.
مصری حکام اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ کی کوششوں سے صیہونی ریاست اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا تھا تاہم معاہدے کے باوجودرات گئے صیہونی فوج نے تیراسالوں سے غیر قانونی محاصرے کے شکار فلسطینی شہر غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری جاری رکھی ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے خانیونس اور دیر البلح اور بیت ھانون کے زرعی علاقوں میں رات گئے بمباری کی جس کے نتیجے میں زرعی زمین تباہ ہوگئی خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔