(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت خارجہ نےبتایا ہے کہ کویت میں ایک فلسطینی عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا جس کے بعد بیرون ممالک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد 121 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے ہفتہ وار بریفنگ میں فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کویت میں دو فلسطینی شہری 49 سالہ انجینیر عمار احمد ابو ناصر اور 62 سالہ محمد خلیل الفرا عالمی وباء سے متاثر ہونے کے بعد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
اس سے قبل امریکا میں مقیم 70 سالہ فلسطینی الشیخ حسن کی اس وباء سے متاثر ہونے کے باعث جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں۔