(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نےالبیرہ شہر میں ایک مسجد کو آگ لگادی اور دیواروں پر اسلام مخالف نفرت انگیز نعرے بھی درج کیئے۔
فلسطینی ذرائع نے بتایاکہ رات گئے مسلح صیہونی آبادکاروں کا ایک گروپ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے علاقے البیرہ میں داخل ہوا اور مسجد کو نذر آتش کرنے سے پہلے مسجد اور اردگرد کی دیواروں پر عرب مخالف نسل پرستانہ اور اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے درج کردیئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے کے اعلان کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آئے ہیں ۔