(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں بچوں کی اموات کا سختی سے نوٹس لیں۔
فلسطینی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے ترجمان مصعب البریم نے اپنے بیان میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں کی شہادت کا سختی سے نوٹس لیں اور صہیونی فوج کو ایک جنگی مجرم فوج کے طورپر پوری دنیا کے عالمی اداروں کے سامنے گھیسٹا جائے۔
بیان میں انکا کہنا تھا کہ صیہونی فوج جان بوجھ پر بچوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہےجو سنگین جنگی جرائم ہیں
واضح رہے کہ منگل سے جمعرات کےدرمیان قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے محصور شہر غزہ پر بڑے پیمانے پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے رہ نما، خواتین اور بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔