(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) برطانیہ نے فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے وزیراعظم کی جانب سے وادی اردن پر قبضے کے اعلان کو مستر د کرتے ہوئے فلسطینی دھڑوں کے اتحاد پر زور دیا ہے۔
برطانوی حکومت کی ترجمان برائے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا الیسن کنگ نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے وادی اردن کو اسرائیل کے زیر قبضہ لینے کے اعلان کو مستردکرتا ہے ، انھوں نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے فلسطینی پنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔
انہوں نے فلسطینی میں صدارتی انتخابات کے حوالے سےفلسطینی صدرمحمود عباس کی طرف سے عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں جمہوریت کے فروغ، فلسطینی اداروں میں جمہوریت اور فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کا عمل آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ جمہوریت صرف انتخابات کا نام نہیں بلکہ جمہوریت عالمی جمہوری قوانین، بین الاقوامی قوانین پرعمل آمد اور آزاد اظہار یقینی بنانے کا نام ہے۔