• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امام و خطیب مسجد اقصیٰ کی 4 گھنٹے بےجا حراست، فلسطینیوں کےاحتجاجی مظاہرے

منگل 28-01-2020
in خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, فلسطین
0
امام و خطیب مسجد اقصیٰ کی 4 گھنٹے بےجا حراست، فلسطینیوں کےاحتجاجی مظاہرے
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی پولیس نے امام و خطیب مسجد اقصیٰ کو قبلہ اول میں داخلے پر پابندی کے اسرائیلی فیصلے پر عمل کرانے کیلئے چار گھنٹوں تک بے جا حراست میں رکھتے ہوئے دباؤ ڈالا تاہم امام مسجد اقصیٰ نے صیہونی حکام کے کسی بھی فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کو مقبوضہ بیت المقدس کے میں قائم صیہونی پولیس کے المسکوبیہ حراستی مرکز میں طلب کیا گیا اور قابض ریاست کی جانب سے ان پر قبلہ اول میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے پر چار گھنٹوں تک  تفتیش کے نام پر دباؤ ڈالا جاتا رہا اور انکار کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیا دی گئیں الشیخ عکرمہ صبری کے وکیل حمزہ قطینہ کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے ان کے  موکل کو مسلسل چار گھنٹے تک حراستی مرکز میں تفتیش کے  نام پر حبس بے جا میں رکھا جو ناقابل قبول ہے ۔

ذرائع کی جانب سے حاصل معلوم مات کے  مطابق  الشیخ عکرمہ صبری نے صیہونی پولیس کی تمام دھمکیوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے قبلہ اول میں داخلے کے کسی بھی حکم کوماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قبلہ اول کے دفاع کیلئے ہم پہلے سے بھی زیادہ پرعزم ہیں ، مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی ریاست کی کسی سازش کو  کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا ۔

دوسری جانب بیت المقدس میں الشیخ عکرمہ صبری کی غیر قانونی حراست کے خلاف المسکوبیہ سینٹر کے باہر سیکڑوں فلسطینیوں جن میں خالد زبارقہ، حمزہ قطینہ، رمزی کتیلات، مفید الحاج اور مدحت دیبہ جیسی اہم شخصیات  بھی شامل تھیں  نے احتجاجی مظاہرے کیے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے الشیخ عکرمہ صبری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے خطیب کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنا مذہبی دہشت گردی اور مذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Tags: الشیخ عکرمہ صبریصیہونی فوجقبلہ اوّلمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.