(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الجزائر کے نو منتخب صدرکا کہنا ہے کہ الجزائر فلسطینی قوم کی مکمل آزادی اور خود مختاری کا حامی، ان کی آزاد ریاست کا پرزور حامی اور القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ کرتا رہے گا۔
الجزائر کے نو منتخب صدر عبدالمجید تبون نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی سے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور ان کے اصولی مطالبات کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، قضیہ فلسطین کی حمایت الجزائر کی خارجہ پالیسی کا بدستوراہم جزو رہے گا ۔
نو منتخب صدر نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی قوم کی مکمل آزادی اور خود مختاری کا حامی، ان کی آزاد ریاست کا پرزور حامی اور القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ کرتا رہے گا، ہم فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کی غاصب صہیونی ریاست کے خلاف جدو جہد کی حمایت جاری رکھیں گے تاکہ فلسطینی آزادی اور حق خود ارادیت کی منزل سے ہم کنار ہوسکیں۔عبدالمجید تنون کا کہنا تھا کہ الجزائر ماضی میں بھی فلسطینیوں کے حقوق کا پر زور حامی رہا ہے اور ہم آئندہ بھی فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔