(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا غرو اورطاقت کاگھمنڈ خاک میں ملنے والا ہے،شرمناک شکست اسرائیل کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔
اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ کی کی جانب سے جاری بیان میں غزہ پر مسلط اسرائیلی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل نے غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا ہے ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کا غرو اور طاقت کاگھمنڈ خاک میں ملنے والا ہے ،شرمناک شکست اسرائیل کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔
بیان میں ابو حمزہ کا کنا ہےکہ آنے والے چند گھنٹے اہم ہیں ہم صہیونی دشمن ریاست کے ناپاک عزائم کو ہرصورت میں ناپاک بنا کر دم لیں گےاسرائیل کے ہرمکروہ اور سفاکانہ حربے کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مجاھدین دشمن کے سامنے پورے عزم کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔