مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسلمان اکثریتی افریقی ملک چاڈ ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی کامیاب کوششوں کے بعد اسرائیلی حکومت نے ایک اور افریقی ملک مالی کے ساتھ بھی رابطے شروع کردیے ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے جمہوریہ مالی کے وزیراعظم کوتل ابیب کے دورے کی دعوت ی ہے جس کے بعد مالی کے وزیراعظم سومیلو بوبیی مایگا تل ابیب کے دورے کے لیے تیار ہیں تاہم اس کا اعلان نہیں کیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق مالی کے حکام کی طرف سے اسرائیلی حکومت کے ساتھ رابطوں کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ اخبار کے نامہ نگار کے مطابق جب اندر خانہ کوئی بات ہو رہی ہو تو اس کا اعلانیہ تذکرہ کیا جاتا ہے۔ اسرائیل جلد ہی اس حوالے سے مزید اہم اعلان کرے گا۔
عبرانی ریڈیو نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک سینیر عہدیدار یورام الرون کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کو توقع ہے کہ مالی کے ساتھ کی بحالی کے حوالے کے لیےجلد اہم اعلان کیا جائے گا۔