(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بجلی کی بحالی کیلئے اسرائیلی الیکٹرک سپلائی اور القدس الیکٹرک کمپنی کے درمیان ہونے والی بات چیت بغیرکسی نتیجہ کے ختم ہوگئی۔
اسرائیلی خبار’اسرائیل ھیوم’ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ایک ارب شیکل سے زائد رقم ادا کرنا ہے اس سلسلے میں اسرائیلی الیکٹرک سپلائی اور القدس الیکٹرک کمپنی کے حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت بغیرکسی نتیجہ کے ختم ہوگئی، اس اجلاس میں غرب اردن کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بجلی کی اضافی مقدار چھوڑنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق غرب اردن کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے سے بڑھا کر تین گھنٹے کردیا ہے۔