(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے معروف سماجی کارکن کے گھرانے کو تشددکا نشانہ بنا نے کے بعد ان کے بیٹے سمیت دو فلسطینی نوجوانوں کو اغواء کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے وسطی علاقے تل الرمیدہ میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اس کے بعد اسرائیلی فوج نے معروف فلسطینی سماجی کارکن عماد ابو شمسیہ کےگھر پر حملہ کیا ان کے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ابو شمشیہ کے بیٹے عونی اور اس کے دوست بسام ابو شمشیہ کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز صیہونی فوج اور پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر العیسویہ میں پناہ گزین کیمپ پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا اس دوران گھر گھر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے ساتھ رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، صیہونی پولیس نے 14 سالہ محمد مھیسن سمیت درجنوں فلسطینیوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر متنقل کردیا تھا ۔