(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابص صیہونی فوج نے غزہ میں حفاظتی باڑ کے ساتھ پرندوں کے شکارمیں مصروف بچوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کیئے، زہریلی گیس کے باعث سانس رکنے سے دو بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے محصور شہر غزہ کے مشرق میں حفاظتی باڑ کے ساتھ سرحدی علاقے البریج پنا ہ گزین کیمپ میں پرندوں کا شکار کرنے والے بچوں پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے جس کے نتیجے میں ایک 12 سالہ حبیب اور 14 سالہ عباس کی حالت غیر ہوگئی جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال متقل کیا گیا
قابض اسرائیلی فوج فلسطینی کسانوں، چرواہوں، پرندوں کے شکاریوں اور شہریوں کو غزہ میں سرحدی علاقوں میں موجودگی کے دوران روزانہ کی بنیاد پرنشانہ بنا تی ہے۔