فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل میں مسلمانوں کے تاریخی مذہبی مقام حرم ابراھیمی یہودی آبادکاروں نےغیراخلاقی حرکات اور آسمانی مذاہب کی تعلیمات کے خلاف اقدامات کی وجہ سے اس کا تقدس بری طرح پامال ہوا ہے. مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک ہفتہ پیشتر صہیونی غنڈوں نے حرم ابراھیمی کے احاطے میں اور اس کے گردوپیش کئی قسم کے توہین آمیز جرائم کا ارتکاب کیا ہے. مذہبی عبادات کی ادائیگی کی آڑ میں حرم ابراھیمی میں جمع ہونے والے یہودی آبادکار صہیونی پولیس اورفوج کی نگرانی میں مسلمانوں کی اس روحانی مرکز میں داخل ہو کر موسیقی، ڈانس اور شراب نوشی کی محفلیں منعقد کرتے اورعبادت کے نام پر حرم میں غُل غپاڑہ کرتے ہیں. گذشتہ کچھ عرصے سے یہودی آبادکاروں، صہیونی پولیس، فوج ،اسرائیلی حکومت میں شامل وزراء اورسرکردہ یہودی شخصیات کی حرم ابراھیمی میں آمد ورفت میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہو گیا ہے. فلسطینیوں کے قتل کی ترغیبی ریلیاں مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مارچ کے فروری کے آخری اور مارچ کے پہلے ہفتے میں یہودی آبادکاروں نے الخلیل میں فلسطینیوں کےخلاف اشتعال انگیز ریلیاں نکالی اورفلسطینی شہریوں کو قتل کرنے، ان کی املاک کو غصب کرنے کی دھمکیوں کے ساتھ فلسطینی خواتین کے حوالے سے نہایت نازیبا زبان استعمال کی گئی. الخلیل میں شاہراہ السھلہ، شاہراہ الشھدا اور شاہراہ اخوان المسلمون پر نکالی گئی صہیونیوں کی ریلیوں میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینوں کے قتل کے حق میں نعرے بازی کی. ان مظاہروں میں انتہا پسند تنظیموں کے کئی سربراہ بھی شریک ہوئے جن میں باروخ مارزیل اوراس کے شاگرد خاص طورسے مقبوضہ بیت المقدس سے الخلیل میں یہودیوں کی فلسطین دشمنی میں نکالی گئی ریلیوں میں شرکت کے لیے الخلیل آئے تھے. فلسطینیوں کے گھروں پر حملے الخلیل میں یہودی آبادکاروں کی فلسطین دشمن کارروائیاں صرف ریلیوں اور جلسے جلوسوں تک محدود نہیں بلکہ یہودی آبادکار عملاً فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں. گذشتہ ہفتے فلسطینیوں کے مکانات اوران کی دیگراملاک پر حملوں کے کئی واقعات سامنے آئے. قدیم شہر میں تل الرمیدہ، باب الزاویہ، شاہراہ شلالہ،بازار چوک، جابرکالونی اور حجائی یہودی کالونی کے گرد و نواح میں موجود فلسطینیوں کے مکانات پر پتھراٶ کیا گیا، جس سے مکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے. صہیونی فوج شریک جرم بن گئی قابض یہودی آبادکاروں کی فلسطین دشمنی پرمبنی کارروائیوں میں اسرائیلی فوج ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے فلسطینیوں پرحملوں میں برابر کے شریک ہیں.گذشتہ کچھ عرصے سے الخلیل میں یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کی املاک، مویشیوں ،پانی کے کنوٶں اور فلسطینیوں کی مکانات پر حملوں میں صہیونی فوج یہودیوں کو نہ صرف ہرممکن تحفظ فراہم کرتی رہی ہے بلکہ انہیں تشدد میں اضافے پر اکساتی رہی ہے.وادی غروس، بیت امر، حلول، سوسیا کالونی اور دیگر مقامات پریہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملوں کے دوران قابض فوج تماشا دیکھتی رہی اور غاصب صہیونیوں کو ترغیب دلاتی رہی ہے.