• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 14 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

یہودی آباد کاروں کا الخلیل کے ایک گاٶں پرحملہ

ہفتہ 29-01-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_jewish-settlers-attack13

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقے مغربی کنارے میں تاریخی شہر الخلیل کے ایک گاٶں پر مسلح انتہا پسند یہودیوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں. عرب خبررساں ایجنسی "قدس پریس” کو انٹرویو میں الخلیل میں بیت امر کے ناظم بلدیہ نصری صبارنہ نے بتایا کہ جمعہ کے روز یہودیوں کی ایک بڑی تعداد نے گاٶں پر دھاوا بول دیا. حملہ کرنے والے تمام یہودی آباد کار کلہاڑیوں اور دیگر دستی ہتھیاروں کے علاقوں بندوقوں سے بھی لیس تھے. گاٶں میں داخل ہوتے ہی یہودیوں نے توڑپھوڑ اور تخریب کاری کرنا شروع کر دی. اس پر فلسطینیوں نے یہودیوں کےخلاف مزاحمت کی کوشش کی. مزاحمت کرنے والے شہریوں پر یہودی آبادکاروں نے کلہاڑیوں اورڈنڈوں سے حملہ کر دیا. حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے. اس دوران یہودیوں نے فلسطینیوں کے ھجوم پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کئی خواتین اوربچے زخمی ہوئے ہیں. جنہیں الخلیل کے مقامی اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے.آخری اطلاعات آنے تک استپالوں میں داخل کسی شہری کو ڈسچارج نہیں کیا تھا. استپال ذرائع سے مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نصف درجن کے قریب زخمیوں کی حالت بدستورتشویشناک ہے .

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.