• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

یورپی اراکین پارلیمان کا گولڈ سٹون کی رپورٹ پربحث میں تاخیر پر افسوس کا اظہار

جمعہ 09-10-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

europe مختلف یورپی ممالک کے اراکین پارلیمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیلی جنگی جرائم کے حوالے سے گولڈ سٹون کی رپورٹ پربحث کو موخر کرنے کی سفارش پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کے ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز اراکین پارلیمان نے اپنے بیانات میں کہا کہ اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ رچرڈ گولڈ سٹون کی رپورٹ پر عالمی ادارے میں بحث رکوانا افسوس ناک اقدام ہے، ا س اقدام سے ایک ظالم کو اس کے ظلم کی سزا دینے کے بجائے ظالمانہ اقدامات جاری رکھنے کا مزید موقع فراہم ہو گا۔ اسرائیل نے غزہ جنگ کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کیں جس پراس کے خلاف قانونی چارہ جوئی ناگزیر ہے۔ اراکین پارلیمان نے اپنی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق گولڈ سٹون کی رپورٹ پر بحث کرانے کی سفارش کریں تاکہ ریاستی دہشت گردی کے مرتکب اسرآئیل کو اس کی سزا دی جا سکے۔ گولڈ سٹون کی رپورٹ کا تعلق صرف فلسطینی عوام کے مسائل کے ساتھ مربوط نہیں بلکہ یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے، انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لیے عالمی برادری کے پاس سے اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا۔ اقوام متحدہ اس موقع کو ضائع کرنے کے بجائے انصاف کے مطابق اس رپورٹ کے مطابق تحققیا کرتے اور ملزموں کو قرار واقعی سزا دلائے تاکہ آئندہ انسانی حقوق کی پامالی کی راہ روکی جا سکے۔ دوسری جانب یورپی ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمان کے مختلف گروپوں نے صدر محمود عباس کے رپورٹ مخالف موقف اختیار کرنے پران کے اعزاز میں منعقدہ کسی بھی تقریب کے بائیکاٹ پرغور شروع کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ میں محمود عباس کی آمد اور کسی بھی تقریب میں ان کی شرکت کی صورت میں تقریب کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ ادھر برطانوی لارڈ کونسل نے بھی محمود عباس کی طرف سے گولڈ سٹون کی رپورٹ میں بحث کو موخر کرانے پرشدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لارڈز کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محمود عباس کے اقدام سے نہ صرف برطانوی نمائندگان کو افسوس ہوا بلکہ یہ واقعہ پوری دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے تشویشناک ہے اور افسوسناک ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.