• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ہم نے "گولڈ اسٹون رپورٹ” کے جواب میں معذرت نہیں کی: ھنیہ حکومت

ہفتہ 06-02-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

richard-goldstone-head-of-the-un-fact-finding-mission-justice1 اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں فلسطینی حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ظلم کے مقابلے میں مزاحمت تمام فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے۔ تمام دساتیر ور بین الاقوامی کنونشنز اس حق کی ضمانت فراہم کرتے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کو ھنیہ حکومت کی طرف سے ارسال کردہ بیان میں اقوام متحدہ میں غزہ جنگ سے متعلق پیش کی جانے والی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس رپورٹ میں سویلین اسرائیلیوں کی ہلاکت پر کسی قسم کی معذرت نہیں کی گئی۔ رپورٹ میں درج بعض امور کی تفسیر سیاق و سباق سے ہٹ کر کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں اقوام متحدہ کی طرف سے اس رپورٹ پر کسی قسم کا فیڈ بیک نہیں ملا۔ جہاں تک مزاحمتی تنظیموں کے راکٹ حملوں میں سویلین اہداف کا نشانہ بننے کا تعلق ہے تو اس الزام کی کسی آزاد ذریعے سے تصدیق یا ثبوت نہیں ملا۔ اسرائیل انسانی حقوق کی کسی تنظیم یا ادارے سے تعاون کرنے کو تیار نہیں ہے ایسے میں تل ابیب کی طرف سے پیش کی جانے والی من گھرٹ کہانیوں پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے غزہ جنگ کے دوران جان بوجھ کر عام فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اس مقصد کے لئے تل ابیب نے بین الاقوامی طور پر ممنوعہ اسلحہ استعمال کیا۔ نہتے شہریوں پر بمباری کے دوران اسرائیل نے ان کے گھر، مساجد، سکول، کمیونٹی ادارے اور حتی کہ بین الاقوامی اداروں کو بلا امتیاز نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کو پیش کی جانے والی رپورٹ فلسطینی حکومت کے نام سے پیش کی گئی ہے۔ اسے حماس یا دوسری مزاحمتی تنظمیوں کے نام سے عالمی ادارے کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.