• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پولینڈ میں موساد کے ایجنٹ کی جرمنی حوالگی سے متعلق مقدمہ کی کارروائی شروع

منگل 06-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades24

پولینڈ میں گرفتار اسرائیلی خفیہ ایجنسی "موساد” کے ایجنٹ کو جرمنی حوالے کرنے سے متعلق مقدمہ کی کارروائی شروع ہو گئی ہے، موساد کے زیرحراست ایجنٹ پر رواں سال کے شروع دبئی میں حماس کے راہنماء محمود المبحوح کے قتل کے منصوبے میں جرمنی کے جعلی پاسپورٹ کے استعمال کے الزام کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے . پولینڈ کے دارالحکومت وارسو میں قائم عدالت کے ترجمان "فویزیچ مالیک” نے پیر کی شام اپنے ایک بیان میں کہا کہ موساد کے زیرحراست ایجنٹ کے خلاف مقدمہ کی کارروائی شروع ہو چکی ہے تاہم یہ معلوم نہیں کہ عدالت اس کیس کو کتنا جلد نمٹاتی ہے، آیا موساد کے ایجنٹ کو جلد جرمنی کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے یا مقدمہ کی کوئی نئی تاریخ دے دی جائے گی. واضح رہے کہ رواں سال انیس جنوری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں قیام پذیراسلامی تحریک مزاحمت۔ حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے سابق کمانڈر محمود المبحوح کو موساد کے بیرون ملک کام کرنے والے یونٹ کے ایجنٹوں نے مختلف یورپی ممالک کے جعلی پاسپورٹ کے ذریعےشہید کر دیا تھا،جس کے بعد دبئی پولیس کی تحقیقات میں 26 اسرائیلی ایجنٹوں کو ان کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا، انہی میں ایک اسرائیلی شہری کو پولینڈ پہنچنے پر جرمنی کی درخواست پر ایک ماہ قبل حراست میں لیا گیا، جس پر جرمنی کا جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کےالزام کے تحت وارسو کی ایک عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.