• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

وزارت خواتین کی جانب سے مقابلہ حسن کے انعقاد کے اعلان کی مذمت

جمعہ 11-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestinian-women غزہ میں فلسطینی حکومت کے زیرانتظام وزارت برائے امور خواتین نے مغربی کنارے میں ایک کمپنی کی جانب سے رواں ماہ کی 26 تاریخ کو مقابلہ حسن کے انعقاد کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی معاشرے پر کاری ضرب اور سازش قراردیا ہے- غزہ میں جمعرات کے روز وزارت امور خواتین کی جانب سے’’ٹرپ فیشن‘‘ نامی کمپنی کے اس اعلان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کا اقدام فلسطینی اور اسلامی سماجی روایات کی دھجیاں بکھیرنے کی سازش ہے، اسلام دشمن عناصر کی اس نوعیت کی کارروائیوں کے پیچھے فلسطینی اتھارٹی اور سلام فیاض کی حکومت کا ہاتھ ہے- بیان میں کہاگیا کہ اسلام اور فلسطین دشمن عناصر طاقت کے زور پرفلسطینی عوام کے جذبہ حریت اور اسلام پسندی کو دبانے میں ناکام رہے ہیں اور اب وہ براہ راست فلسطینی عوام کے اخلاقیات پر حملہ آور ہیں- وزارت خواتین کے مطابق مغربی کنارے میں قائم سلام فیاض کی غیر دستوری حکومت اس طرح کے اقدامات اور ایسے اداروں کی سرپرستی کررہی ہے جو فلسطینی عوام سے جہاد کا عنصر ختم کرکے انہیں بے راہ روی کی جانب دھکیل دے رہے ہیں- بیان میں فلسطینی اتھارٹی اور سلام فیاض سمیت تمام فلسطینی سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں ایسے کسی بھی اقدام کے عمل پذیر ہونے کی نہ صرف مذمت کریں بلکہ ٹرپ فیشن جیسے اداروں پر بھی پابندی لگائیں- واضح رہے کہ ٹرپ فیشن نامی ایک تجارتی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 26 دسمبر کو رام اللہ میں مقابلہ حسن منعقد کرے گی، اس میں مغربی کنارے کی 32 اور مقبوضہ فلسطین کے دیگرعلاقوں کی 26 حسینائیں شرکت کریں گے- دوسری جانب فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے ٹرپ فیشن کے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے-

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.