• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

نیا امدادی بحری جہاز آئٓندہ ہفتے بیروت سے غزہ آئے گا

اتوار 06-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla12

لبنان کی دو غیر سرکاری امدادی تنظیموں نےاسرائیل کی مسلط کردہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے آئندہ ہفتے ایک اور بحری امدادی جہاز غزہ لے کر آنے کا اعلان کیا ہے۔ قافلے میں غیر یورپی اراکین پارلیمنٹ، میڈیا کےنمائندے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے رضاکار بھی شامل ہوں گے۔ ہفتے کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں "فلسطین فریڈم” اور "صحافیوں بلاحدود” کے مندوبین نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نئے امدادی بحری بیڑے کو غزہ لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ امدادی جہاز پر طلبہ کے لیے تدریسی سامان، کھیلوں کا سامان اور اشیائےخورونوش جمع کر رہے ہیں۔ فلسطین فریڈم کے چئیرمین یاسر قشلق نے لبنانی عوام اور امدادی و خیراتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ امدادی جہاز میں نہ صرف امدادی سامان جمع کرائیں بلکہ خود بھی اس قافلے میں شرکت کی کوشش کریں، جبکہ صحافیوں کی تنظیم کے ترجمان ثائرغنڈور نے کہا کہ ان کے ساتھ اس قافلے میں لبنان، عرب ممالک اور یورپی یونین کے 50 صحافی انسانی حقوق کے 25 رضاکار اور کئی یورپی اراکین پارلیمان جانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے بھی لبنانی عوام سے امدادی قافلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.